منگلورو24؍نومبر (ایس او نیوز) منگلورو انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے مسافروں کو لے جانے کے لئے ایئر پورٹ ٹیکسی ڈرائیورس اور ایپ سے چلائی جارہی ٹیکسی والوں کے بیچ جو تنازعہ چل رہا تھا، اس میں اولا ٹیکسی والوں نے بازی مارلی ہے ، کیونکہ سپریم کورٹ نے ملک کے جن دس انٹرنیشنل ایئر پورٹس پر ایپ والی ٹیکسیوں کی خدمات فراہم کرنے کی اجازت دی تھی اس میں منگلور وانٹرنیشنل ایئر پورٹ بھی شامل ہے ۔ اور اسی بنیاد پر آئندہ تین سال تک یہاں ٹیکسی سروس فراہم کرنے کا ٹھیکہ اولا کو مل گیا ہے۔
ایئر پورٹ پر پہلے سے موجود پری پیڈ ٹیکسی سروس والوں کا ٹھیکہ بھی آئندہ تین سال کے لئے رینیو کردیا گیا ہے۔مگر ڈسٹرکٹ اولا ٹیکسی مالکان و ڈرائیورس یونین کے صدر امتیاز بی کے نے بتایا ہے کہ ایئر پورٹ ٹیکسی ڈرائیورس کی طرف سے اولا والوں کے خلاف مہم ابھی بھی جاری ہے۔اور اولا ٹیکسی بک کرنے والوں کو ایئر پورٹ ٹیکسی والے کم داموں پر لے جانے کا معاملہ بھی سامنے آیا ہے جس کے خلاف اولا ٹیکسی والوں نے بجپے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروادی ہے۔
خیال رہے کہ 7نومبر کو منگلورو ایئر پورٹ پر ایئر پورٹ ٹیکسی ڈرائیورس کی طرف سے مبینہ طور پر اولا ٹیکسی والوں پر حملے کی واردات بھی پیش آئی تھی۔